تازہ ترین

عید الاضحی انتظامات کو حتمی شکل دگئی:ڈپٹی کمشنر سرینگر

کووڈ رہنما خطوط پر مکمل عمل کرنے کی تاکید

تاریخ    16 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر// ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اعجاز اسدنے کہا کہ عید الاضحی کے پیش نظر لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اسلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔انہوںنے عوام سے تاکید کی کہ ایس او پیز پر من و عن عمل کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ عید الاضحی کے پیش نظر تمام انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام کو مشکلات کاسامنا نہ ہو ۔ انہوںنے مزید کہا کہ مارکیٹ چیکنگ کوتیز کر دیا گیا ہے جبکہ قربانی کے جانوروں کے نرخوں کو اعتدال میں رکھنے اور ان پر نظر گزر رکھنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس بات کو دھیان میںرکھا جائے کہ کسی بھی جگہ سے قیمتوں میںاضافہ نہ ہواور نہ ہی کسی کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے بتایا کہ عید کے پیش نظر کووڈ ایس او پیز اور گائیڈ لائینز کی خلاف ورزی کسی خود سوزی سے کم نہیںہو گی کیونکہ جب بھی ہم نے وائرس کو آسانی سے لیا تو ہم اس کے جھال میںپھنس گئے ۔ انہوںنے کہا کہ کووڈ کی پہلی لہر کے بعد لوگوں کو لگا کہ اب وائر س ختم ہو گیا تاہم اچانک دنیا میں ایک دفعہ پھرتباہی ہوئی ۔ محمد اعجاز اسد کا کہنا تھا کہ ماہرین نے تیسری لہر کی پیشگوئی کی ہے تواس صورتحال میںایس او پیز پر من و عن عمل کرنا لازمی عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ چاہئے بازار ہو یا مذہبی مقامات ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہے ۔ سی این آئی 

تازہ ترین