تازہ ترین

پریس کلب میں کووڈ19مخالف ٹیکہ کاری

؛100صحافیوں کو ویکسین لگائے گئے

تاریخ    16 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//جمعرات کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکشمیر نے سرینگر کے پریس کلب میں صحافیوں کیلئے کووڈ19مخالف ٹیکہ کاری کا اہتمام کیا جس میں 100سے زائد صحافیوں کو ویسکین لگائے گئے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کے ترجمان ڈاکٹر میر مشتاق نے جمعرات کو بتایا کہ پریس کلب میں صحافیوں کیلئے خصوصی ٹیکہ کاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس دوران مختلف میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے 100سے زائد صحافیوں کو ٹیکہ لگائے گئے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹرمشتاق احمد راتھر نے کہا کہ خصوصی ٹیکہ کاری مہم کا اہتمام سماج کے ہر طبقہ سے وابستہ افراد کو ٹیکہ لگانے کیلئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ صحافی فرنٹ لائن ورکروں میں شامل ہے ، ہم انہیں محفوظ کرنا چاہئتے ہیں اور میں تمام صحافیوں سے اپیل کروں گا کہ وہ ٹیکہ کاری کیلئے لوگوں کو راغب کرنے میں اپنا رول ادا کرے۔ ادھر صحافیوں نے بھی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کے ٹیکہ کاری کیمپ منعقد کرنے کے اقدام کی بھی سراہنا کی ہے۔ عرفان یتو نامی صحافی نے بتایا ’’ یہ ایک اچھا قدم ہے کہ محکمہ صحت نے صحافیوں کو بطور فرنٹ لائن ورکر وں میں شامل کیا ہے کیونکہ صحافی لوگوں کے بیچ میں کام کرتے ہیں اور اسلئے انہیں وائرس لگنے کا زیادہ خطرہ لگا رہتا ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے اسی طرح کی مہم ایس پی کالج سرینگر میں تدریسی عملہ اور طلبہ کو ٹیکہ لگانے کیلئے بھی ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا ۔ 
 

تازہ ترین