تازہ ترین

سوپورمیونسپل کونسل کے چیئرمین اور نائب نے حلف لیا

تاریخ    15 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


غلام محمد
سوپور//میونسپل کونسل سوپور کے نومنتخب چیئرمین اور نائب چیئرمین نے بدھوار کواپنے عہدے کاحلف میونسپل کونسل سوپور کے دفتر میں لیا۔نومنتخب چیئرپرسن اورنائب چیئرپرسن کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور پرویزسجاد نے حلف دلایا۔اس موقعہ پرپولیس حکام کے علاوہ سول انتظامیہ کے افسر اور کونسلرموجودتھے۔حال ہی میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار جنہوں نے وارڈ نمبر13ماڈل ٹائون سے کونسلر چنائو جیتاتھا،کوچیئرپرسن منتخب کیاگیا جبکہ نیشنل کانفرنس کے ہی امیدوار وارڈ نمبر11کے میونسپل کونسلرمحمدیوسف رادھوکونائب چیئرمین منتخب کیا گیا۔مسرت کار نے اپنی نزدیکی مدمقابل عرفان علی کو چھ ووٹو سے ہرایا اور18کونسلروں میں سے بارہ نے ان کے حق میں ووٹ دیا جبکہ عرفان علی نے چھ ووٹ ملے۔اسی طرح محمد یوسف رادھو کوبھی 18میں سے بارہ ووٹ ملے اور وہ نائب چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالاحد ملہ کو چھ ووٹ ملے۔قابل ذکر ہے کہ اس سال جنوری کے مہینے میں سابق چیئرمین عبدالاحدملہ کے خلاف کونسلروں نے عدم اعتماد کی تحریک لائی اور وہ کامیاب ہوئی اور اس طرح سوپور میونسپل کونسل کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہوگیا۔
 

تازہ ترین