ہال پلوامہ میں امراض قلب طبی مرکز گوری کول فانڈیشن کے تحت قائم کیا جائیگا

تاریخ    13 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //معروف امراض قلب ڈاکٹر اوپندر کول پلوامہ کے ہال گائوں میں بدھ کوگوری کول ہیلتھ ہارٹ پروجیکٹ کے تحت پرساد جو خان میموریل ہیلتھی ہارٹ سینٹر کی سنگ بنیاد ڈالنے جارہے ہیں۔ پروجیکٹ کی بنیاد مرحوم پرساد جو کے بیٹے پروم ناتھ کول ڈالیں گے۔ سینٹر کا نام پرساد جو خان کے نام پر رکھاگیا ہے جو سال 1890میں ہال گائوں تحصیل پلوامہ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ شرمال نامی گائوں میں کافی دیر تک دکان چلا رہے تھے اور اردو اور فارسی لکھنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔ گوری کول فائونڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اوپندرکول کے علاوہ ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق بطور مہمان خصوصی ہونگے جبکہ راجپورہ کے تحصیلدار راقب احمد گنائی مہمان زی وقار، بی ایم او راجپورہ ڈاکٹر جاوید احمد بٹ بھی شامل ہونگے۔ہال گائوں میں ڈاکٹر اوپندرکول کی ملکیتی اراضی تھی جس پر وہ پرساد جو خان مموریل ہیلتھی ہارٹ سینٹر قائم کرنے جارہے ہیں۔سینٹر میں ٹیلی میڈیسن کی سہولیات بھی موجود رہیں گی۔ تعمیر کا کام رواں سال آخرتک مکمل ہوگاجو کیمونٹی ہیلتھ سینٹر راجپورہ سے منسلک ہوگا۔  اسپتال میں مریضوں کیلئے بہترین سہولیات دستیاب رکھی جائیں گی جو گائو ں کے کافی نزدیک ہوگا۔ ٹیلی میڈیسن سینٹر پلوامہ ، شوپیاں اور کولگام کے مریضوں کو بھی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ گوری کول فائونڈیشن اسپتال کو مقامی لوگوں کی مدد سے چلائے گا۔ہال گائو ں سرینگر شہر سے 54کلو میٹر دور ہے ۔ اس کے ملحقہ علاقوں میں نکس، گابر پورہ، مغل پورہ، کیگام ، ٹکرو، شر مال، آرہامہ،پنجورہ، مازہامہ ، دارم دوروغیرہ شامل ہیں۔
 

تازہ ترین