تازہ ترین

سڑکوں پر تارکول بچھانے کاعمل

سرینگر میں40دنوں کے اندر 213کلومیٹر پر کام مکمل

تاریخ    12 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   
(File Photo)

سرینگر //محکمہ تعمیرات عامہ نے سرینگر میں گذشتہ 40روز کے دوران 213کلو میٹر سڑکوںپر تارکول بچھایا ہے ۔ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ان کی اپ گریڈیشن ، بحالی اور مرمت کے علاوہ سڑک کے وسیع رابطے کی طرف بھی توجہ دی ہے۔ڈی سی نے کہا کہ سڑک کا ایک بہتر نیٹ ورک مجموعی ترقی کے لئے اہم ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ تفصیلات دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ انجینئر آر اینڈ بی سرکل سرینگر / بڈگام نے بتایا کہ 61 کاموں کے تحت کل 171 کلومیٹر طویل سڑکوں میں سے 142 کلومیٹر طویل سڑکوںکی لمبائی سڑک پر تارکول بچھایا گیا ہے اور باقی کام اسی ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔اسی طرح سپرنٹنڈنٹ انجینئر (آر اینڈ بی) سرکلر روڈ پروجیکٹ نے بتایا کہ اسی دوران میں 85 کلو میٹر کے فاصلے پر 71 کلومیٹر لمبی سڑک کی بلیک ٹاپ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کام تیزی سے جاری ہے اور باقی 14 کلومیٹر سڑک کو آئندہ دو دنوں میں میکڈامائز کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس میں وہ سڑکیں بھی شامل ہیں جن پر ایس ایم سی نے کام کیا ہے ۔معلوم رہے کہ حال ہی میں سرینگر کی کچھ ایک سڑکوں کو میونسپل حکام کو کام کرنے کےلئے دیا گیا ہے جن کی مرمت کا کام اگلے ماہ میں ہاتھ میں لیا جائے گا ۔ 

تازہ ترین