تازہ ترین

وادی میں زراعت کے شعبے کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل

مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری کا ویجی ٹیبل مارکیٹ لال منڈی کا دورہ

تاریخ    6 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری زراعت ، اِمدادِ باہمی اور بہبود کساناں ووِیک اَگروال نے آرگنک ویجی ٹیبل مارکیٹ لال منڈی سرینگر کا معائنہ کر کے اَپنے پانچ روزہ دورے کا اِختتام کیا۔ اُنہوں نے نظامت زراعت اور بہبودِ کساناں کشمیر کے ذریعے قائم آرگنک اُگنے والی سبزیوں اور سبزی منڈی کا معائنہ کیا۔ اِس موقعہ پر مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ نامیاتی کاشت کاری کو فصلوں کے پیداوار ی نظام کے طور پر تسلیم کیا جارہا ہے جو روایت ، اختراعیت اور جدید زرعی ٹیکنالوجی ، مٹی، ایکو سسٹم اور لوگوں کی صحت کو برقرار رکھ سکتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ نامیاتی کھیتی باڈی کے لئے بہترین زرعی آب و ہوا کے حامل خطے سے کسانوں کے ساتھ تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزارتِ زراعت وادی میں نامیاتی شعبے کی ترقی کے لئے ہر طرح کی مدد فراہم کر ے گی۔مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری ووِیک اَگروال نے کہا کہ یہ مراکزبیچنے والے اور صارفین کو صحیح قیمت پر بہتر مواقع فراہم کر رہے ہیں۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر زراعت  چودھری محمد اِقبال  نے ایڈیشنل سیکرٹری کو اِس سینٹر کے قیام کے بارے میں جانکاری دی اور مزید کہا کہ اس سینٹر کو معاشرے کے ایلیٹ طبقے اور عام لوگوں نے تسلیم کیا ہے کیوں کہ وہ اس مرکز سے نامیاتی اور غیر ملکی سبزیاں مناسب قیمتوں پر خرید سکتے ہیں۔ڈائریکٹر زراعت نے وادی میں نامیاتی کامیابی کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ نامیاتی سبزیاں باقاعدگی سے کھانوں کی کھپت کا لازمی جزو بن رہی ہیں جس کے لئے محکمہ مختلف اِقدامات اُٹھارہا ہے ۔ ڈائریکٹر زراعت چودھری اقبال نے کہا کہ آج سے پہلی بار آرگنک ویجی ٹیبل مارکیٹ لال منڈی کے قیام کے بعد بلیک کیومین (کا لا زیرا) ، گریز سے دالیں اور شہد فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔بعد میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری نے لال منڈی سے وادی کی مختلف منڈیوں کے لئے دوویجی ٹیبل لیڈن ریفر یجریٹیڈ وینوں کی نقاب کشائی کی۔اِس موقعہ پر منیجنگ ڈائریکٹر جے کے  ایچ پی ایم سی شفقت سلطان، جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت اِن پُٹ فارو ق احمد شاہ ، جوائنٹ ڈائریکٹر ایکسٹنشن محمد قاسم گانی، جوائنٹ ڈائریکٹر فارمز ڈاکٹر سیّد وسیم احمد شاہ ،چیف زراعت آفیسر سری نگر محمد یونس چودھری مختلف ترقی پسند کسان اور کاشت کار موجو دتھے۔
 

تازہ ترین