ضلع پونچھ میں بجلی گرنے سے فوجی اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

تاریخ    25 جون 2021 (26 : 09 AM)   


عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ ساوجیاں میں جمعہ کی شب موسم کی خرابی کے بیچ بجلی گرنے کی وجہ سے ایک فوجی اہلکار لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
 چوکی آفسر ساوجیاں ممتاز احمد کے مطابق خلاصہ2 نامی پوسٹ پر تعینات فوج کی گیارہ گڑوال سے تعلق رکھنے والا مندیپ سنگھ بجلی گرنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا۔
بجلی گرنے کے اس واقعہ میں فوج کی 40آر آر سے تعلق رکھنے والا دیپک نامی فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔
 دفاعی ذراع کے مطابق زخمی اہلکار کی حالت مستحکم ہے۔
 

تازہ ترین