کنی پورہ میں پولیس انسپکٹر جاں بحق

اسلحہ برداروں کی گولیوں کا نشانہ بنا

تاریخ    23 جون 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر //مشتبہ جنگجوئوں نے سرینگر کے مضافات میںپولیس کی سی آئی ڈی ونگ سے وابستہ انسپکٹر کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ شہر کے کنی پورہ نوگام علاقے میں منگل کی شام پولیس انسپکٹر پرویز احمد ڈارکو اپنی رہائش گاہ کے قریب نا معلوم اسلحہ برداروں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا۔پولیس نے بتایا کہ زخمی افسر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جس وقت پرویز احمد پر حملہ کیا گیا اس وقت وہ نماز مغرب کے بعد مسجد سے واپس گھر آرہا تھا۔پرویز احمد ڈار پولیس کی سی آئی ڈی ونگ میں تعینات تھا اور فی الوقت پارم پورہ میں تعینات تھا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکرتفتیش شروع کردی ہے۔
 
 

خانیار علاقے میں پیٹرول بم حملہ 

نیوز ڈیسک
 
  سرینگر// خانیار پولیس اسٹیشن پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔ تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔نامعلوم افراد نے خانیار پولیس اسٹیشن کے نزدیک تعینات سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکا۔ پیٹرول بم نشانہ چوک کربنکر کے قریب پھٹ گیا۔ پولیس نے بعد میں راہ گیروں کی تلاشی لی تاہم کوئی گرفتاری نہئں کی گئی۔تاہم پولیس نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا۔
 

تازہ ترین