تازہ ترین

بارہمولہ میں بین ریاستی منشیات و اسلحہ سمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب | 10افراد گرفتار،45کروڑ کی ہیروئن، کئی لاکھ نقدی،گاڑیاں اوراسلحہ ضبط

تاریخ    20 جون 2021 (00 : 01 AM)   


فیاض بخاری
 بارہمولہ// بارہمولہ پولیس نے’ منشیات و جنگجو نیٹ ورک‘ کو بے نقاب کر کے کروڑوں روپے کی ہیروئن اور اسلحہ و گولہ باردو ضبط کر کے10 افراد کی گرفتاری عمل میںلائی اور کئی لاکھ نقدی و کئی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا۔ ایس ایس پی بارہمولہ محمد رئیس بٹ نے سنیچر کو پولیس لائنز بارہمولہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پولیس نے 18 جون کو ایک مخصوص اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او اوڑی کی سربراہی میں فوج کی 3 راجپوت اور 53  بٹالین سی آر پی ایف  کے ہمراہ ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی ماروتی سوئفٹ جو لگامہ سے بارہمولہ کی طرف آرہی تھی، کو روکا۔ تاہم ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش ناکام بنائی گئی۔نجی کار میںموجود تین مشتبہ افراد سجاد احمد شاہ ولد محمد نذیر شاہ ساکن لال پورہ لولاب کپوارہ ، شرافت خان لال بادشاہ خان ساکن کیرن کپوارہ اور شاہد حسین ولد ولی محمد راتھر ساکن کھئی پورہ ٹنگمرگ  سے پوچھ تاچھ کی گئی اور انکی تحویل سے بھاری مقدار میں ممنوعہ چیزیں اسلحہ اور گولہ بارود  برآمد کیا گیا۔ مزید پوچھ گچھ کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ اسلحہ / گولہ بارود / ممنوعہ مادہ (بظاہر ہیروئن) دہشت گرد تنظیموں کو امداد فراہم کرنے کے لئے کنٹرول لائن پار سے حاصل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس انکشاف کے بعد فوری طور پر ضلع میں خصوصی ناکے قائم کئے گئے اور مزید گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ ریاض احمد حجام ولد علی محمد حجام ، عادل بشیر ولد بشیر احمد ساکنان ساکنہ نمتہ ہال چاڈورہ بڈگام ،انگریز سنگھ ولدہرجیت سنگھ ساکن چدھار تحصیل انجالہ ضلع امرتسر پنجاب کو بھی حراست میں لیا گیا۔انکے قبضے سے کئی گاڑیاں کے علاوہ نقدی رقم ،غیرقانونی ادویات ، دیگر  ممنوعہ چیزیں اور کچھ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔پولیس کے مطابق اس کے بعد بارہمولہ پولیس کی ایک ٹیم نے ایڈیشنل ایس پی بارہمولہ کی سربراہی میں جموں پولیس سے رابطہ کرکے دیگر افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جن کی شناخت رامن ولد پریم ساکن ہوسنگ بورڈ کالونی فیروزپور پنجاب ، روہت ولد گوپال چند ساکن بستییہ بارڈر روڑ فیروز پورپنجاب اور فیاض احمد خان ولد محمد اشرف خان ساکن کرنا کپوارہ کے بطور ہوئی ۔ ان کے قبضے سے 16 لاکھ روپے نقدی اور ایک ایچرگاڑی بھی ضبط کی گئی پولیس کے مطابق ان تمام دس افرد کی قبضے سے 10چینی ساخت کے گرینیڈ، چار چینی پستول ، چار پستول میگزین ، 20 پستول رائونڈس ، 9کلو گرام ہیروین ،جس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ  میں45 کروڑ روپے ہے ، ساڑھے اکیس لاکھ روپے ہندوستانی کرنسی ، چک ایک لاکھ روپے ،ایچر ٹرک ایک عدد ، ہنڈائی گاڑی ایک عدد ،سکوٹی ایک عدد اور ماروتی سوئفٹ ایک عدد بر آمد کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں تھانہ اوڑی میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 63/2021 انڈر سکشن 7/25آئی اے ایکٹ ،29 این ڈی پی ایس ایکٹ 18,23 یو اے پی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ مذید تفتیش جاری ہے۔
سوپور کی متعدد بستیوں میں تلاشیاں
غلام محمد
 
سوپور//سوپور میں فورسز نے سنیچر کی صبح کئی بستیوں کو محاصرے میں لیا اور وسیع پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن کیا، تاہم کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد22آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے مشترکہ طور  بٹہ پورہ، سنگرام پورہ،خوشال متو،مسلم پیر، بابا یوسف،شاہ آباد محلہ، خواجہ گلگت اور دیگر علاقوں کو محاصرے میں لیکر وہاں گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔کئی گھنٹوں تک آپریشن کے دوران سبھی بستیوں کی مکمل طور پر ناکہ بندی کی گئی اور ان علاقے کے آنے جانے والے راستوں کو خار دار تاروں سے بند کیا گیا۔سبھی بستیوں میں گھر گھر تلاشی کارروائی کی گئی لیکن بعد میں محاصرہ ہٹایا گیا

تازہ ترین