تازہ ترین

شہل ہونڈائی میں نئی گاڑی آل سزارکی رسم رونمائی

تاریخ    20 جون 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ہونڈائی موٹر انڈیا نے 6 اور 7 سیٹوں والی ایس یو وی ( ہونڈائی الکازر) نامی گاڑی کو شہل موٹرزپرائیویٹ لمیٹڈ سرینگر کشمیر میں متعارف کیا۔ بیان کے مطابق جینیت سنگھ کی موجودگی میں راجہ سجاد حسین برانچ ہیڈ جے اینڈ کے بینک نوگام اور مہمان خصوصی غلام محمد گورو چیئرمین شہل گروپ آف کمپنی نے "ہنڈائی الکازر" کی رونمائی کی۔ مشتاق گورو ایم ڈی شہل گروپ ، بلال گورواور اویس گورو ڈائریکٹر شہل گروپ ، میاں عادل اسلم سی ای او شہل گروپ ، عابد یوسف وانی اور انعام الحق منیجر سیلز شہل ہنڈائی بھی اس تقریب پر موجودتھے۔سی ای اوشہل گروپ نے ایک بیان میں کہا’’ہنڈائی ایلکا زر سکون کی نئی سہولیات سے لیس ہے۔ٹیکنالوجی اور کارکردگی کے سلسلے میں یہ ایک اور مثال کے طور پر کام کرتا ہے۔ ہم پراعتماد ہیں کہ ’ایلکازر‘ ڈرائیونگ کا ایک نیا تجربہ پیش کرے گی ‘‘۔
 

تازہ ترین