سچن 21 ویں صدی کا سب سے بڑا بلے باز

تاریخ    20 جون 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
ممبئی//(یو این آئی) کرکٹ کے لیجنڈ سچن تندولکر 21 ویں صدی کے سب سے بڑے بلے باز بن گئے ہیں۔ سچن کو سری لنکا کے عظیم بلے باز کمار سنگاکارا سے سخت مقابلہ ہوا۔ دونوں کھلاڑیوں کے ایک جیسے ہی پوائنٹس تھے لیکن جیوری کے مزید ممبروں کی فہرست میں آنے کی وجہ سے سچن فاتح بن گئے ۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کے دوسرے دن ہفتہ کو یہاں ایجس بال میں کھیلے جانے والے چائے کے وقت کے دوران اس کا اعلان کیا گیا ۔ہندوستان کے معروف اسپورٹس براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخی لمحات منانے کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں اکیسویں صدی کے سب سے بڑے کھلاڑی کا انتخاب کرنے کا انوکھا اقدام اٹھایا۔ اسٹار اسپورٹس کا مقصد تجربہ کار کرکٹرز سے لے کر سینئر اسپورٹس صحافی ، براڈ کاسٹرز ، شماریات دان ، تجزیہ نگار ، اینکرز اور پوری دنیا کو اس اقدام کے پیچھے پوری کرکیٹنگ کمیونٹی کو اکٹھا کرنا ہے ۔اسٹار اسپورٹس چار کیٹیگریز بیٹسمین ، بولر ، آل راؤنڈر اور کپتان سے ایک عظیم کھلاڑی کا انتخاب کرے گا۔ اس کے لئے بلے باز کیٹیگری میں سچن تندولکر ، اسٹیون اسمتھ ، کمار سنگاکارا ، جیک کیلس ، با ،لر زمرے میں متھیا مرلی دھران ، شین وارن ، ڈیل اسٹین ، گلن میک گراتھ ، آل راؤنڈر زمرے میں جیک کیلس ، بین اسٹوکس ، اینڈریو فلنٹوف ، رویچندرن اشون اور کپتان کے زمرے میں اسٹیو وا ، گریم اسمتھ ، رکی پونٹنگ ، ویرات کوہلی کو نامزد کیا گیا ہے ۔
 

تازہ ترین