تازہ ترین

کورونا وائرس سے بچائو

عوام رہنما خطوط پر مکمل عمل کریں: مولانا رحمت اللہ

تاریخ    19 جون 2021 (00 : 01 AM)   


عازم جان
بانڈی پورہ //دارالعلوم رحیمہ کے سرپرست اعلی مولانا رحمت اللہ قاسمی نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ معیاری عملیاتی طریقہ کار (SOP)پر مکمل عمل کریں ،اقامت دین پر قائم رہے اسی میں امت مسلمہ کی فلاح ہے ۔نور مسجدبانڈی پورہ میں نماز جمعہ سے قبل مولانا رحمت اللہ قاسمی نے کہا کہ اس وقت مہلک بیماری کووڈ19 دنیا بھر میں پھیل کر بنی نوع انسان کو عذاب میں مبتلا کیا ہے ۔انہوں نے دین کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ دین کا معنی ہے زندگی گزارنے کا طریقہ ،اسلام کا معنی ہے خدا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع زندگی گزارنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجات کا واحد راستہ دین اسلام ہے جو پیدائشی دین ہے ۔مولانا رحمت اللہ نے کہا کہ جب بچہ ماں کے شکم سے نکل کر زمین وآسمان کے شکم میں پہنچ جاتا ہے تو پہلے کان میں سب سے پہلے ذان دی جاتی ہے یعنی زندگی گزارنے کا آغاز ہوجاتا ہے ۔انہوں نے معاشرے میں پھیلی بدعات کے خلاف صف آرا ہونے کی تلقین کی اور معاشرے میں پھیلے فسق وفجور سے اجتناب کریں ۔
 

تازہ ترین