تازہ ترین

سونہ مرگ میں مقامی سیلانیوں کی آمد سے خاصی چہل پہل

تاریخ    19 جون 2021 (00 : 01 AM)   


غلام نبی رینہ
کنگن//کووڈ- 19لاک ڈائون میں قدرے نرمی کے ساتھ ہی سیاحتی مقام سونہ مرگ میں مقامی سیلانیوں اور بیرونی سیاحوں کی آمد سے خاصی چہل پہل نظر آرہی ہے جبکہ اس سیاحتی مقام کے ہوٹل مالکان،ٹرانسپورٹراور دستکاریاں فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سال سے وہ بینکوں کا قرضہ بھی ادانہیں کرسکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ رواں سال موسم بہار کے آغاز پر وادی میں سیاحوں کی آمد سے کسی حد تک کاروباری سرگرمیاں شروع ہوئیں اور ہوٹلوں اور ہاوس بوٹو ں میں سیاحوں کے ٹھہرنے کیلئے جگہ دستیاب نہیں تھی،لیکن ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے شروع ہونے کے ساتھ ہی لاک ڈائون کی وجہ سے وادی میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوگئیں اور اس کے ساتھ ہی ہوٹلوں اور ہاوس بوٹوں کو سیاحوں نے خالی کرنا شروع کیااورتب سے ہوٹل اور ہاوس بوٹوں کے علاوہ سیاحتی صنعت سے وابستہ دیگر لوگ بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔لاک ڈائون میں نرمی کے ساتھ ہی ادھر سونہ مرگ میں مقامی سیلانیوں اور بیرون جموں کشمیر کے سیاحوں کی آمد سے خاصی چہل پہل نظر آرہی ہیں۔مقامی دکانداروں کا کہناہے کہ لاک ڈائون ختم کئے جانے کے بعد انہیں اُمید ہے کہ یہاں معمول کی سیاحتی اورکاروباری سرگرمیاں شروع ہوں گی۔  

تازہ ترین