تازہ ترین

آئی جی پی مہلوک پولیس اہلکار کے گھر تعزیت پرسی کیلئے گئے

تاریخ    19 جون 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر// سعدپورہ عید گاہ میں اپنے گھر کے باہر بندوق برداروں کی گولیوں کاشکار بنے پولیس اہلکارکے لواحقین کی تعزیت پرسی کرنے کیلئے کشمیر کے صوبائی پولیس سربراہ وجے کمار جمعہ کو مرحوم پولیس اہلکار کے گھر گئے۔ان کے ہمراہ وسطی کشمیرکے پولیس سربراہ اورایس ایس پی  سرینگر بھی تھے۔ انہوں نے مہلوک پولیس اہلکار شبیر احمد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔پولیس نے ٹویٹر ہینڈ ل پر کہا’’ آئی جی پی کشمیر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پولیس جان بحق پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو مدد کرنے کیلئے صف اول پر ہے‘‘۔
 

تازہ ترین