تازہ ترین

بونیار کے ایک ہی گائوں کی دوخواتین کی زہرخوری

تاریخ    19 جون 2021 (00 : 01 AM)   


ظفر اقبال
 اوڑی//بونیار اوڑی میں ایک ہی گائوں کی دوخواتین نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔اطلاعات کے مطابق ترکانجن بونیار کی دوخواتین اہلیہ شبیراحمد عمر36 برس اور اہلیہ مشتاق احمدعمر40سال نے کوئی زہریلی شئے کھاکرخودکشی کرنے کی کوشش کی۔دونوں کو فوری طور گھروالوں نے پرائمری ہیلتھ سینٹر بونیار پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کی۔معلوم ہوا ہے کہ اسپتال میں دونوں کی حالت مستحکم ہے ۔اس حوالے سے پولیس تھانہ بونیار نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
 

تازہ ترین