تازہ ترین

پرنگ کنگن میں زیر تعمیر عمارت منہدم

تاریخ    19 جون 2021 (00 : 01 AM)   


غلام نبی رینہ
کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے پرنگ کنگن میں نالہ سندھ کے نزدیک تعمیر کی جارہی ایک عمارت کو منہدم کیا گیا ۔تحصیلدار کنگن عبدالمجید راتھر کی قیادت میں محکمہ مال اور اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول نے ڈاکٹرس کالونی پرنگ کنگن میں نالہ سندھ کے نزدیک غیر قانونی طور تعمیر کی جارہی ایک عمارت کو منہدم کیا ۔محکمہ فلڈ کنٹرول کے ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل بھی اس عمارت کو منہدم کیا گیا تھا لیکن لاک ڈان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمارت پر دوبارہ کام شروع کیا گیا جس کو تحصیلدار کنگن کی قیادت میں محکمہ مال اور اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کی ٹیم نے دوبارہ منہدم کیا ۔ انہوںنے ہدایت دی کہ اگر دوبارہ عمارت پر کام شروع کیا گیا تو ملوثین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔
 

تازہ ترین