تازہ ترین

نالہ سندھ سے غیر قانونی طور معدنیات کا اخراج

۔10ٹپر ضبط، ڈرائیور گرفتار ، تحقیقات شروع

تاریخ    19 جون 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//گاندربل میں پولیس نے نالہ سندھ سے غیر قانونی طور پر معدنیات نکالنے پر 10ٹپروں کو ضبط کرکے ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گاندربل پولیس نے نالہ سندھ سے تعمیری مواد نکالنے کی شکایت پر فوری طور پر کارروائی کی۔ ایس ایچ او تھانہ گاندربل کے انسپکٹر ارشید کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم نے نالہ سندھ سے غیرقانونی طور پر نکالی گئی بجری ،ریت اور بولڈروں سے لدے10 ٹپروں کو موقع پر ہی ضبط کیا۔ پولیس نے ٹپر ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
 

تازہ ترین