تازہ ترین

فیس بک پر جعلی پوسٹ کرنے کا شاخسانہ

چھتہ بل میں طالب علم گرفتار، ایسی سرگرمیاں ناقابل برداشت:پولیس

تاریخ    19 جون 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ شہر کے چھتہ بل علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی باشندے کو اس کے جعلی فیس بک پوسٹ کے لئے گرفتار کیا گیا ہے اور اس نے ایک مقامی میڈیکل شاپ کے مالک کی زندگی کو خطرے میں ڈال دی تھی۔ایس ایس پی سرینگر نے مختصرپریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کمپیوٹر ایجوکیشن کے گریجویشن کورس کے ایک فارغ التحصیل طالب علم نے میڈیکل شاپ کے مالک کے بارے میں فیس بک پر کچھ جعلی خبر شائع کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس شہری کے ذریعہ شائع کی جانے والی خبروں میں کوئی حقائق موجود نہیں ہیں ، اور مناسب تصدیق اور تفتیش کے بعد نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو ایسی سرگرمیوں سے باز آنا چاہئے کیونکہ پولیس کے پاس تمام گمنام سوشل میڈیا صارفین کا سراغ لگانے کے لئے ساز و سامان اور ٹکنالوجی موجود ہے اور ایسی کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 
 

تازہ ترین