تازہ ترین

کشمیری اور ڈوگری میں یوگاویڈیوکی اجرائی

چستی،توانائی ،مضبوطی،صحتمندی اورخوشی کارازیوگامیں مضمر:لیفٹینٹ گورنر

تاریخ    19 جون 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//جموں کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو مرکزی وزارت آیوش کی جانب سے جاری کئے گئے عمومی یوگا رہنماخطوط کے کشمیری اور ڈوگری زبانوں میں ویڈیو اجراء کئے ۔ اس موقعہ پر تقریر کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ یہ ویڈیوٹیلی ویژن چنلوں اور سوشل میڈیاپلیٹ فارموں پر ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ یوگاسے آدمی چست ،مضبوط،توانا،صحت منداور خوش رہتا ہے۔لیفٹینٹ گورنر نے کہا کہ وزیراعظم کی پہل پر،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے2014میں تاریخی فیصلہ لیااور21جون کو یوگا کا عالمی دن قراردیا۔انہوں نے کہا کہ یہ یوگا کے عالمی سطح پر قبولیت کاعکاس ہے اور یہ ہمارے ملک کیلئے فخر کی بات ہے،کیوں کہ ہماری ثقافت کا اٹوٹ حصہ ہے۔سنہا نے ہرشہری کے روزیوگاکرنے پرزور دیاتاکہ وہ تنائو سے مبرا صحت مند زندگی گزارسکیں اور خاص طور سے کووَڈ- 19کے اس وقت میں لوگوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کرے گا۔ لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ،’’یوگا فکر،احساس اورآگاہی کاروایتی سائنس ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت،خوبی اور عالمی امن کازوردارذہن کے بغیر اندازہ بھی نہیں کیاجاسکتاجو یوگا کے یاما، نیاما، آسانا، پرانایاما،پرتیہ ہارا۔دھارانا اور سمادھی آستھنگا یوگا کے اصولوں میں متبرک طور محفوظ ہیں۔انہوں نے سبھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یوگاویڈیوز سے استفادہ کریں جوٹیلی ویژن چنلوں اور سوشل میڈیا پرٹیلی کاسٹ ہورہے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت اور میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اَتل ڈولو نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یو گا بیماریوں کی روکتھام ، صحت کے فروغ اور ایک شخص کی مجموعی تندرستی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ،چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا، انڈین سسٹم آف میڈیسن ( آیوش ) جے اینڈ کے  کے ڈائریکٹر ڈاکٹر موہن سنگھ اور دیگر اَفسران موجود تھے۔
 

تازہ ترین