۔ 800 پولیس سب انسپکٹروں کی بھرتی کو منظوری

’ گائوں کی اور‘ منصوبہ کے تحت 50ہزار نوجوانوں تک پہنچنے کا منصوبہ

تاریخ    19 جون 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس،جیل خانہ جات اورفائراینڈ ایمرجنسی سروسزمیں نان گیزیٹیڈ 800سب انسپکٹروں کی بھرتی عمل میںلانے کومنظوری دی ۔انہوں نے ایک اوراہم اقدام کے بطورجموں وکشمیرپولیس کی ایگزیکٹو اورآرمڈ ونگ میں براہ راست بھرتی ہونے والے سب انسپکٹروں کی سینیارٹی مرتب کرنے کیلئے مشترکہ امتحان کوبھی منظور ی دیدی۔ محکمہ اطلاعات وعوامی تعلقات کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایاگیا ہے کہ منوج سنہا نے کورونا سے پیداشدہ صورتحال کے باعث بھرتی عمل میں آئی سست رفتاری کودورکرتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس میں 800سب انسپکٹروں کی بھرتی  کے احکامات صادر کئے۔منوج سنہا نے کہا کہ پولیس،جیل خانہ جات اورفائراینڈ ایمرجنسی سروسزمیں اسامیوں کاانتخاب تحریر ی امتحان اورجسمانی ٹیسٹ پرمبنی ہوگا،اوراس سلسلے میں اُمیدواروں کاجسمانی ٹیسٹ لینے کیلئے ایس ایس بی کی جانب سے حکومت کیساتھ مشاورت کے بعد کمیٹی تشکیل دی جائیگی،اوراس سلسلے میں اُمیدواروں کوجسمانی ٹیسٹ کیلئے بلائے جانے کاطریقہ کار وہی ہوگا جوریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں میں رائج ہے۔جسمانی ٹیسٹ کے اس عمل میں شفافیت کویقینی بنانے کیلئے اس سارے عمل کی ویڈیو گرافی کی جائیگی ۔مزید یہ کہ جموں وکشمیرپولیس کی ایگزیکٹو اورآرمڈ ونگ میں براہ راست بھرتی ہونے والے سب انسپکٹروں کی سینیارٹی عمل میں لانے کیلئے مشترکہ امتحان ہوگا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بھرتیوں کے عمل میں اصلاحات کااعلان پبلک سیکٹر اورسرکاری محکموں میں 25ہزار نوجوانوں کی بھرتی عمل میں لانے کے اعلان کے دو روز بعد کیا۔ انہوں نے کہاکہ سروسز سلیکشن بورڈ  کے ذریعہ مختلف محکموں میں بھرتیوں کیلئے لگ بھگ18ہزار اسامیوں کی تشہیر کی گئی ہے اور مزید اسامیوں کی بتدریج نشاندہی کی جارہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کی حکومت بیک ٹو ولیج پروگرام کے اگلے مرحلے کے تحت50ہزارنوجوانوں تک مالی مدد پہنچانے کا منصوبہ بنا رہی ہے ، جس کی تفصیلات کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ، آج تک ، جموں و کشمیر بینک نے350 کروڑ روپے سے زیادہ کی ترقی کی ہے جس میں انہوں نے بینک میں یونین ٹریٹری کے 19ہزار600نوجوانوں کومالی معاونت فراہم کرکے اپنے لئے ذرائع معاش پیداکرنے کا موقع فراہم کیا ،اوراب یہ سارے نوجوان مالی طورپر بااختیار بن گئے ہیں ۔
 

تازہ ترین