کورونا وائرس|8اموات، 671متاثر

۔ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسوں کی شرح 1.3فیصد

تاریخ    19 جون 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر // جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 49ہزار 219ٹیسٹ کئے گئے جن میں 9سفر کرنے والوں سمیت 671افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔جمعہ کو مثبت کیسوں کی شرح 1.3فیصد رہی اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 10ہزار 688تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مزید 8افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4234ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 671افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 226جموں جبکہ 445کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 445افراد میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 443مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 445متاثرین میں سرینگر میں133، بارہمولہ میں66، بڈگام میں60 ,پلوامہ میں34، کپوارہ میں42، اننت ناگ میں24، بانڈی پورہ میں33،گاندربل میں20،کولگام میں29 اور شوپیان میں صرف4متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 92 ہزار980ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید4فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں2، ضلع اسپتال کولگام میں ایک اور ضلع اسپتال گاندربل میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2172ہوگئی ہے۔ جموں میںجمعہ کو53فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے7بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ 219فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے226متاثرین میں جموں میں53، ادھمپور میں11، راجوری میں24، ڈوڈہ میں46، کٹھوعہ میں12، سانبہ میں2کشتواڑ میں20، پونچھ میں16 رام بن میں36اور ریاسی میں6افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد117980ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید4فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی ڈوڈہ میں2اورجی ایم سی راجوری میں1،جبکہ1شخص  امن دیپ اسپتال پٹھانکوٹ میں فوت ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2062ہوگئی ہے۔ 
 

تازہ ترین