ورمل کپ میں افروٹ الیون کی شاندار کارکردگی | شائننگ سٹار سنگھپورہ کو48 رنز سے شکست دی

تاریخ    19 جون 2021 (00 : 01 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ // جہلم اسٹیڈیم بارہمولہ میں کھیلے گئے میچ میں کل افروٹ الیون سپورٹس کلب بارہمولہ نے شائننگ سٹار سنگھپورہ کو 48 رنز سے شکست کا سامنا کرایا ۔ٹاس جیت کر افروٹ الیون سپورٹس کلب بارہمولہ نے بلے بازی کی اور بیس اورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر وحید بشیر کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 161 رنز بنائے ۔وحید بشیر افروٹ الیون کی جانب سے نمایاں سکورر رہے اور 45 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔عرفان لون نے 23 گیندوں پر 28 ،محمد یعقوب نے 19 گیندوں پر 24 اور جاوید دین نے 9 گیندوں پر 15 رنز بنائے ۔مقررہ ہدف کو حاصل کرنے اتری شائننگ سٹار سنگھپورہ 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں میچ 48 رنز سے ہار گئے ۔محمد یعقوب کو شاندار ہرفن مولا کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا ۔یاد رہے افروٹ الیون سپورٹس کلب بارہمولہ وانی انسٹرکشنز ،میر کانسٹرکشنز اور نوبہار کریری کے اشتراک سے میچ کھیل رہے تھے ۔
 

تازہ ترین