تازہ ترین

کوروناوائرس کے 671نئے کیس،8ہلاکتیں

تاریخ    18 جون 2021 (15 : 07 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 671نئے کیس سامنے آئے۔
ان میں445کیس وادی کشمیر میں جبکہ226کیس صوبہ جموں میں ظاہر ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ گذشتہ شام سے یہاں 8کورونا مریض جاں بحق ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ کچھ ایام سے کورونا کے یومیہ کیسوں اور ہلاکتوں میں نمایاں کمی واقع ہورہی ہے جس سے عوامی حلقوں میں اطمینان پایا جارہا ہے۔تاہم ماہرین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹنا چاہئے۔
 

تازہ ترین