تازہ ترین

وادی کشمیر میں کورونا لاک ڈاون سے معمولات زندگی متاثر

تاریخ    18 جون 2021 (22 : 05 PM)   


یو این آئی
سری نگر// وادی کشمیر میں جمعہ کے روز ایک بار پھر مکمل کورونالاک ڈاون نافذ رہا جس کی وجہ سے معمولات زندگی درہم وبرہم ہو کر رہ گئے۔
بظاہر یہ لاک ڈاو¿ن نماز جمعہ کے اجتماعات کے پیش نظر نافذ کیا جاتا ہے تاکہ لوگ ایک ہی جگہ پر بڑی تعداد میں جمع نہ ہو سکیں۔
کورونا کی دوسری لہر میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع میں نافذ کورونا کرفیو میں 31 مئی کو نرمی کی تھی تاہم شبانہ اور 'ویک اینڈ' کورونا کرفیو بدستور نافذ ہے۔
 

تازہ ترین