بانہال میں کشمیر شاہراہ پر تعمیراتی کمپنی کی گاڑی کو حادثہ،ڈرائیور ازجان

تاریخ    18 جون 2021 (19 : 04 PM)   


محمد تسکین
بانہال// سرینگر۔جموں شاہراہ پر بانہال کے چملواس علاقے میں جمعہ کو ایک ڈمپر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی ۔ فورلین شاہراہ کی تعمیرکرنے والی کمپنی کے ساتھ وابستہ یہ ڈمپر گاڑی شاہراہ سے لڑھک کر کم سے کم چار سو فٹ نیچے نالہ بشلڑی میں جاگرا۔ 
حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں ، بانہال والنٹیرز کے رضاکاروں اور پولیس نے بچاو¿ کاروائیوں کا آغاز کیا اور تباہ ہوئی گاڑی میں پھنسے شدید زخمی ڈرائیور کو بانہال ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے مرنے والے ڈرائیور کی شناخت 35 سالہ ریاض احمد لوہار ولد غلام محی الدین لوہار ساکنہ چملواس بانہال کے طور کی ہے۔
 

تازہ ترین