میلہ کھیر بھوانی جوش و خروش سے منایا گیا، کورونا کے باعث عقیدت مندوں کی تعداد کم

تاریخ    18 جون 2021 (38 : 03 PM)   
(Representational pic)

یو این آئی
سری نگر// وسطی ضلع کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں جمعہ کو سالانہ 'میلہ کھیر بھوانی' جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا تاہم کورونا پابندیوں کی وجہ سے کم تعداد میں ہی عقیدت مند اس میں شرکت کر سکے۔
سال گزشتہ مذکورہ میلے کی تقریبات اور عقیدت مندوں کی گہماگہمی کلی طور پر کورونا لاک ڈاون کی نذر ہوئی تھی صرف مندر کے منتظمین اور کچھ سرکاری عہدیداروں نے ہی روایتی پوجا پاٹ میں حصہ لیا تھا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ میلہ کھیر بھوانی کے موقع پر نہ صرف وادی میں ہی مقیم پنڈت برادری کے عقیدت مندوں کا ماتا کھیر بھوانی مندر میں تانتا بندھا رہتا ہے بلکہ ملک کے مختلف حصوں میں قیام پذیر مہاجر کشمیری پنڈت بھی تمام تر مصروفیات کو ترک کر کے اولین فرصت میں ماتا کے ہاں حاضر ہو جاتے تھے۔تاہم اس سال وبائی صورتحال کے پیش نظر ایسا نہ ہوسکا۔

تازہ ترین