پنجاب میں ہند۔ پاک سرحد پر ہندوستانی حدود میں نظر آئے ڈرون کو فائرنگ کر کے بھگایا:بی ایس ایف

تاریخ    18 جون 2021 (31 : 03 PM)   
(Representational pic)

یو این آئی
گورداس پور//پنجاب کے ضلع گورداس پور سے متصل پاکستان سرحد پر جمعہ کو پاکستانی ڈرون دکھائی دینے پر بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے اسے فائرنگ کر کے پاکستانی حدود میں بھگا دیا۔
بی ایس ایف ذرائع کے مطابق آج صبح ڈیرہ بابا نانک کے قریب آباد بی او پی کے سامنے پاکستان کی طرف سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو اہلکاروں نے دیکھا تو انہوں نے فوری طور پر فائرنگ کر کے اُ سے واپس بھگا دیا۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل جموں و کشمیر کے سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے ہتھیار گرانے کے واقعہ کے پیش نظر فوجیوں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

تازہ ترین