تازہ ترین

وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں تیندوا پکڑا گیا

تاریخ    18 جون 2021 (03 : 11 AM)   
(Representational image)

ارشاد احمد
بڈگام//محکمہ جنگلی حیات نے وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے سے ملحقہ کلمش پورہ میں جمعہ کی صبح ایک تیندوا پکڑاگیا۔
 محکمہ جنگلی حیات کے رینج آفیسر نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ خانصاحب کے علاقہ کلمش پورہ میں رہائشی بستی کے قریب تیندوا گھومنے کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بڑی مشقت کے بعد تیندوا کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔
مذکورہ جنگلی جانور کو داچھی گام پارک منتقل کیا جارہا ہے۔ 
 

تازہ ترین