شاہدارہ شریف میں خواتین کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

شناخت کےلئے ٹیم تشکیل ،شکایت درج کروائی گئی :انتظامیہ

تاریخ    18 جون 2021 (00 : 01 AM)   


سمت بھارگو + عظمیٰ یاسمین
 راجوری //راجوری ضلع کی مشہور درگاہ شاہدرہ شریف میں 4خواتین کے ڈانس کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے مذکورہ خواتین کی شناخت کرنے کےلئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جبکہ اس سلسلہ میںمزید کارروائی کےلئے ایک شکایت بھی درج کروائی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو سوشل میڈیاپر وائرل کی گئی ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے سلسلہ میں آڈٹ بھی کیا گیا ہے جبکہ اس ویڈیو میں 4خواتین کو درگاہ کے قریب ہی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ان خواتین میں 3کی عمریں 20سے 35برس کے درمیان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے جبکہ ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہے ۔23سکینڈ کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کےساتھ ہی سماج کے مختلف طبقوں کی جانب سے نقطہ چینی کی گئی اور اس کو درگاہ کی بے حرمتی سے تعبیر کیا جارہا ہے ۔ایڈ منسٹریٹر اوقاف طاہر مصطفےٰ ملک نے ویڈیو وائر ل ہونے کےساتھ ہی اس سلسلہ میں ایک ٹیم تشکیل دی جو کہ مذکورہ خواتین کی نشاندہی کرئے گی ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ کو لے کر ایک شکایت پولیس کے پاس درج کروائی گئی ہے جبکہ ایس ڈی پی او تھنہ منڈی اس سلسلہ میں کارروائی کریں گے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات مزار کے تقدس کےخلاف ہیں جبکہ لوگوں کو اس طرح کے عمل سے بچانا چاہئے ۔ایڈ منسٹریٹر اوقاف نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے درگارہ پر تعینات اہلکاروں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ اس طرح کے واقعات ہونے سے روکے جائیں ۔
 

تازہ ترین