تازہ ترین

گوڑین میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترساں

محکمہ خواب غفلت میں، ضلع ترقیاتی کمشنر سے مداخلت کی اپیل

تاریخ    18 جون 2021 (00 : 01 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ کے واڑر نمبر تین کے علاقہ گوڑین کی عوام گزشتہ کئی ہفتوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے جبکہ متعلقہ محکمہ و انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ میں پانی کی قلت ہر وقت رہتی ہے جس سے آبادی متاثر ہورہی ہے اور انھیں پانی کی بوند بوند کو ترسنا پڑرہا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ اگرچہ انھوں نے کئی مرتبہ متعلقہ افسران و وارڈ ممبر سے پانی کی مشکلات کو حل کرنے کی اپیل کی لیکن آج تک یہ مسئلہ حل نہ کیاگیا۔ انہوںنے کہا کہ پورے علاقہ میں پائپیں ٹوٹی ہوئی ہیں جن سے ہر وقت پانی بہتا رہتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ خواتین دن بھر ان ٹوٹی ہوئی پا ئپوںکے قریب بالٹیاں لیے رہتی ہیں تاکہ پانی جمع ہوسکے اور وہ گھروں میں پانی لے سکےں، اگرچہ متعلقہ محکمہ و وارڈممبر بخوبی اسکی علمیت رکھتے ہیں لیکن باجود اسکے پانی کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں ناکام رہے جسے عوام سخت پریشان ہے ۔ مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی کہ وہ علاقے کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لے تاکہ انکے مطالبات پورے ہوسکیں بصورت دیگر وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیںگے۔
  

تازہ ترین