تازہ ترین

جموں میں بجلی کٹوتی کی تحقیقات

شالین کابرا تحقیقاتی آفیسر مقرر

تاریخ    18 جون 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر// سرکار نے پرنسپل سیکریٹری داخلہ شالین کابرا کو جموں میں بار بار بجلی میں کٹوتی کیلئے تحقیقاتی افسر مقرر کیا گیا اور ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے جمعرات کو جاری آرڈر میں کہا گیا” پرنسپل سیکریٹری محکمہ داخلہ شالین کابرا کو جموں میں بار بار بجلی کٹوتی اور اس کی ذمہ داری طے کرنے کیلئے انکوائری افسر مقرر کیا گیا “۔شالین کابرا کو انکوائری کے انعقاد کے لئے کسی بھی افسر کا انتخاب کرنے کا اختیار بھی دیا گیا جبکہ ایک ہفتے کے اندر اس سلسلے میں سرکار کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔
 

تازہ ترین