تازہ ترین

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ:وزارت خارجہ

تاریخ    18 جون 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی//بھارت نے جمعرات کے روز کہا کہ جموں وکشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے اور کوئی بھی سوال کرنے سے حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتی۔نئی دہلی کا رد عمل پاکستانی وزیر خارجہ کی طرف سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط کے بعد سامنے آیا ۔وزارت برائے امور خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی "ناقابل قبول" ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’جموں و کشمیر کا مرکزی علاقہ ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ سوال کی کوئی مقدار حقیقت کو نہیں بدل سکتی۔ خط میںپاکستانی وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ بھارت جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء  اور دیگر اقدامات کے ذریعہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کررہا ہے۔بھارت نے پاکستان کو بتایا ہے کہ وہ اسلام آباد کے ساتھ دہشت گردی ، دشمنی اور تشدد سے پاک ماحول میں دوستانہ  تعلقات کاخواہاں ہے۔
 

تازہ ترین