ملک میں 67ہزار نئے کیس

تاریخ    18 جون 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی // ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی رفتاردھیمی پڑنے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تقریباً67 ہزار نئے کیسز سامنے آئے اور اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 95.93 فیصد ہوگئی ۔ اس درمیان بدھ کے روز 34 لاکھ 63 ہزار 961 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ملک میں اب تک 26 کروڑ 55 لاکھ 19 ہزار 251 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67،208 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2،97،00،313 ہوگئی جبکہ مزید2330ہلاکتیں ہوئیں۔
 
 
 
 

تازہ ترین