تازہ ترین

۔26انتظامی افسران کے تبادلے و تقریاں

تاریخ    18 جون 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر/بلال فرقانی/حکومت نے 26 کشمیر انتظامی سروس افسران کے فوری تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کئے ہیں۔جبکہ حشمت علی خان اور اعجاز احمد بٹ کو’کے اے ایس‘ سپر ٹائم سکیل میں ترقی دی گئی۔سرکار کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق ، انسپکٹر جنرل رجسٹریشن ، رخسانہ غنی کا تبادلہ کرکے ، انہیںجموں و کشمیر اسپیشل ٹریبونل میں چیئرپرسن کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ سریتا چوہان کو اس منصب کے اضافی چارج سے فارغ کردیا گیا ہے۔ سروے ولینڈ ریکارڈ محکمہ میں تبدیل کی گئی کمشنرریحانہ بتول ،جن کے پاس، محکمہ مال میں سکریٹری کا اضافی چارج بھی تھا ،کو تبدیل کرکے سیکریٹری ، عوامی شکایات کے طور پر تعینات کیا گیا اور اور سمرن دیپ سنگھ کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ خصوصی سکریٹری ، محکمہ جنگلات وماحولیات امیت شرما کو تبدیل کرکے جموں کشمیر ای گورننس ایجنسی میں چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کیا گیا ہے اور سمرن دیپ سنگھ کو اس عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ ڈائریکٹر ، صنعت و تجارت کشمیر ناظم زئی خان کو تبدیل کرکے محکمہ فروغ ہنرمیں سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ نریندر سنگھ بال کو تبدیل کر کے محکمہ جنگلات و ماحولیات میں سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔جے اینڈ کے کیبل کار پوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ماجد خلیل درابو ، کو تبدیل کر کے کنٹرولر لیگل میٹرولوجی ، جے اینڈ کے تعینات کیا گیا ہے۔کنٹرولر ، لیگل میٹروولوجی ، محمد اکبر وانی کو تبدیل کر کے منیجنگ ڈائریکٹرجے اینڈ کے کیبل کاررپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔خصوصی سکریٹری ، محکمہ فلوری کلچر ، پارکس اور باغات ، رفعت عارف کو تبدیل کر کے محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج میں سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ محکمہ شہری ترقی و مکانات کے خصوصی سکریٹری شیخ ارشد ایوب کو تبدیل کرکے انسپکٹر جنرل رجسٹریشن ، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔محکمہ عمومی انتظامی میں تقرری کا انتظار کر رہے فاروق احمد شاہ کو محکمہ شہری ترقی و مکانات میں بطورسیکریٹری تعینات کیا گیا۔کسم بدال کو صنعت و تجارت کے محکمہ کی خصوصی سکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر ، سڈکو محمد ہارون کو مزید تقرری تک محکمہ عمومی انتظامی میں انتظار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر سیکاپ) سمال انڈسٹریز کارپوریشن) اتول شرما کومنیجنگ ڈائریکٹر سڈکو کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ فروغ ہنر سجاد حسین گنائی کو تبدیل کرکے مزید تقرری کیلئے محکمہ عمومی انتظامی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ صورت سنگھ کو جے اینڈ کے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔  جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں تقرری کے منتظر سدرشن کمارکو ڈائریکٹر ، فروغ ہنر تعینات کیا گیا ہے۔ اشوک کمار پنڈتا ، جنہیں ایڈیشنل سکریٹری برائے محکمہ اطلاعات، جنہیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رام بن تبدیل کیا گیا تھا، اپنی موجودہ پوزیشن پر ہی کام کریں گے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پونچھ چودھری محمد راشد کو تبدیل کر کے ، محکمہ فلوری کلچر ، پارکس اور باغات کے خصوصی سکریٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاسی راجندر کمار شرما کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رام بن تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی ایکسائز کمشنر (اکاؤنٹس) ، جموں بھرت سنگھ کو ، دستیاب خالی اسامی پر ، ایڈیشنل کمشنر ، ریاستی ٹیکس (ٹیکس منصوبہ بندی ، پالیسی اور ایڈوانس رولنگ) کے طور پر تبدیل کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی لیبر کمشنر سرینگر(وسط) عبد الستار کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ، پونچھ تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، شوپیاں عبد العزیز شیخ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی تقرری کے منتظر امرجیت سنگھ کو ڈپٹی ایکسائز کمشنر (اکاؤنٹس) جموں تعینات کیا گیا ہے۔ مشتاق احمد کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیان تعینات کردیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، گلمرگ انعام الحق صدیقی کو تبدیل کر کے جوائنٹ ڈائریکٹر ، انفارمیشن کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ چننی عبد الستار کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاسی تعینات کردیا گیا ہے۔ سب رجسٹرار ، چننی پرویز احمد نالک کو تبدیل کر کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ چننی تعینات کردیا گیا ہے۔جبکہ وہ سب رجسٹرار چننی کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ مزید احکامات کے مطابق دو افسراں حشمت علی خان اور اعجاز احمد بٹ کو’’ کے اے ایس‘‘ میں سپر ٹائم اسکیل میں ترقی دی گئی،تاہم وہ اپنے موجودہ مناسب پر ہی کام کریں گے۔
 

تازہ ترین