تازہ ترین

بال تل سے محدودیاترا کا امکان

جڑواں امرناتھ راستوں کوپختہ بنانے کا منصوبہ بھی زیر غور

تاریخ    18 جون 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
جموں// اگرچہ سالانہ امرناتھ یاترا کے انعقاد پر کوئی حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں لیا گیا ہے تاہم شرائین بورڈ ، جویاترا کا انتظام ، یاتریوں کی سہولیات  اور دیگر معاملات کیلئے ذمہ دار ہے، نے امرناتھ گھپا جانے والو دونوں راستوں پر بنیادی سہولیات کے ساتھ ٹھوس پٹریوں کی تعمیر   کی تجویز دی ہے۔تاہم ، بورڈ ممکنہ طور پر بال تل راستے کے ذریعے یاترا کیلئے محدود وقت متعین کرسکتا ہے جس میں یاتریوں کیلئے محدود تعداد کی اجازت ہوگی۔انتظامیہ کے ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ بورڈ وقت وقت پر غور و خوض کررہا ہے، تاکہ یاترا کا باضابطہ اعلان کیا جاسکے، جو بال تل کے راستے شروع کی جائیگی۔کورونا وائرس کے پیش نظریاترا کو تھوڑے دن کے لئے بال تل روٹ سے محدود تعداد کے ساتھ اجازت دی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ، شرین بورڈ نے بال تل روٹ پر ٹریک اور دیگر انتظامات فراہم کرنا، صفائی ستھرائی کے لئے ٹینڈرز بھی طلب کئے ہیں۔اس سال  پہلے اعلان کے مطابق یاترا 28 جون سے شروع ہونے والی تھی اور22 اگست کو ختم ہونی تھی۔پچھلے سال بھی CoVID وبائی مرض کی وجہ سے ، پہلی بار ، امر ناتھ یاترامنسوخ کردی گئی تھی۔ادھر ذرائع نے بتایا کہ شری امرناتھ شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نے تجویز پیش کی ہے کہ اننت ناگ ضلع میں واقع امر ناتھ گھپا تک جانے کے لئے جڑواں راستوں پر ٹھوس (سیمنٹڈ) پٹریوں کو ویشنو دیوی کی طرز پر بنایا جائے، تاکہ عقیدت مندوں کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات موجود رہیں۔ اسی کے لئے کام اگلے دو مہینوں میں شروع ہوسکتا ہے۔"ٹریک کی چوڑائی 12 فٹ لمبی ہوگی جس میں نقل و حرکت کیلئے پیدل چلنے والے ، پونیز اور پالکی کیلئے اضافی راستے شامل ہوں گے۔ ٹریکروں کی سہولیت کیلئے ٹریک کو دونوں اطراف سے محفوظ کیا جائے گا۔ہر سال ٹریک کی بحالی کیلئے  ایک بار سیمنٹ ہونے کے بعد ، برف صاف کرنے کا عمل ایک مختصر مدت میں کیا جا سکتا ہے۔"پینے کے پانی ، بیت الخلاء ، کھانے کے مقامات ، آرام کرنے جگہیں اور دیگر بنیادی سہولیات بھی تجویز کی گئیں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شرین بورڈ ویشنو دیوی کے خطوط پر عقیدت مندوں کو سہولت فراہم کرنا چاہتا ہے۔اس سال جموں و کشمیر انتظامیہ کو چھ لاکھ کے لگ بھگ یاتریوں کی توقع تھی سالانہ یاترا کے بارے میں لیکن حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔سالانہ یاترا -2021 کے لئے عقیدت مندوں کی رجسٹریشن یکم اپریل 2021 کو شروع کی گئی تھی اور ملک کے مختلف حصوں کی طرح ، اسے بھی 22 اپریل کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا تھا۔پچھلے ہفتے امر ناتھ یاترا کے بارے میں نئی دہلی میں اعلیٰ سطحی مشاورت ہوئی تھی جس کے بعد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حال ہی میں ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ28 جون سے روزانہ کی بنیاد پر اپنی ٹیلی ویژن اسکرینوں سے آرتی کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائیگا جو22 اگست تک صبح 6بجے سے باری باری جاری رہیگا۔
 

تازہ ترین