تازہ ترین

مشتبہ جنگجوئوں نے کی فائرنگ

عیدگاہ سرینگر میں پولیس کانسٹیبل جاں بحق

تاریخ    18 جون 2021 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر//عید گاہ سرینگر میں مشتبہ جنگجوئوں نے پولیس کے ایک کانسٹیبل کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرینگر سے وابستہ36سالہ کانسٹیبل جاوید احمد کمبے زیر بیلٹ نمبر 222 ولد غلام محمد کمبے ساکن سعد پورہ عیدگاہ چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔ وہ جم پر گیا ہوا تھا لیکن شام دیر گئے واپسی پر راستے میں ہی اسلحہ برداروں نے اسے گولیاں مار دیں۔ گولیاں اسکے گردن میں پیوست ہوئیں اور وہ شدید زخمی ہوا۔انتہائی ناک حالت میں اگر چہ انہیں فوری طور پر صورہ اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم تب تک وہ دم توڑ چکا تھا۔کانسٹیبل جاوید احمد شادی شدہ تھا جس کے دو بچے بھی ہیں۔واقعہ کے بعد یہاں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری تعداد پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ کئی جگہوں پر ناکے لگائے گئے اور تلاشیاں بھی لی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ پولیس جوان جوڈیشری میں تعینات تھا۔
 

تازہ ترین