جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں پھیروبدل

کام کاج کی نگرانی کیلئے3رُکنی سب کمیٹی تشکیل

تاریخ    18 جون 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//بی سی سی آئی نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کے کام کاج کو دیکھنے کے لئے3 رکنی سب کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کے این ایس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کے کام کی نگرانی کے لئے سب کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سابق رانجی پلیئر مِتھْن منہاس بھی شامل ہیں۔3 رکنی کمیٹی میں مِتھْن منہاس کے علاوہ انِل گْپتا اور سنیل سیٹھی کا نام شامل ہے۔بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہان تینوں اراکین کے علاوہ ماجد ڈار سری نگر میں کرکٹ ڈیولپمنٹ کی نگرانی کریں گے اور سب کمیٹی کے ارکان کو رپورٹ کریں گے۔بیان میں کہا گیا کہ سب کمیٹی جے کے سی اے کے کام کی نگرانی کرے گی اور موجودہ کمیٹی کے ماتحت کام کرے گی۔مارچ میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ڈویڑن بینچ کے حکم کے بعد بی سی سی آئی نے جے کے سی اے کے کام کی نگرانی کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔
 

تازہ ترین