۔2کشمیری نوجوانوں نے مائونٹ ایوریسٹ سر کرلیا

ونٹر گیمز ایسو سی ایشن کی جانب سے کوہ پیمائوں کی حوصلہ افزائی

تاریخ    18 جون 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے رہنے والے26 سالہ نوجوان محفوظ الٰہی حجام اور کپوارہ کے محمد اقبال خان نے اُسوقت ایک بڑاکارنامہ انجام دیاجب یکم جون2021 کو صبح 6 بج کر30 منٹ پراُنہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کیا۔ نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینئرنگ اینڈ ونٹر اسپورٹس، پہلگام میں بطور سویلین انسٹرکٹرتعینات محفوظ الٰہی حجام نے ماؤنٹ ایورسٹ کو کامیابی کے ساتھ سر کیا ۔ محفوظ الٰہی حجام اس ٹیم کا ایک حصہ تھے جس کی سربراہی کرنل آئی ایس تھاپا نے کی، جو جے آئی ایم ڈبلیو ایس پہلگام کے پرنسپل بھی ہیں۔ اس سلسلے میں سرینگر میں ونٹر گیمس ایسو سی ایشن کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران ان ایورسٹ کوہ پیمائوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔تقریب پر ونٹر گیمس ایسو سی ایشن کے صدر اور سابق ممبر اسمبلی عباس احمد وانی، سپورٹس کونسل کی سیکریٹری نزہت گل،ونٹر گیمس ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف،سنیئر نائب صدر ائے آر ڈار،عالمی سکائر حفیظہ اختر،ایڈوینچر ٹور آپریٹرس ایسو سی ایشن کے صدر روف ترمبو،اولمپئن مصطفی دیو،شبیر وانی بھی موجود تھے۔ افتتاحی خطاب میں محمد عباس وانی نے کرنل تھاپا کی سربراہی میں ایورسٹ کو سر کرنے والی اس ٹیم کو مبارکباد پیش کیا۔سیکریٹری سپورٹس کونسل نزہت گل نے کہا کہ ان نوجوانوں کی جانب سے ایورسٹ کو سر کرنے سے مزید نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگئی۔جواہر انسٹی چیوٹ آف مانیٹرنگ کرنل تھاپا نے کہا کہ کشمیری نوجوانون میں کافی صلاحت موجود ہیں اور انہیں کوہ پیمائی  کی تربیت حاصل کرنے کیلئے سامنے آنا چاہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں جغرافیائی خد و خال کی وجہ سے یہ جگہ کوہ پیمائی کیلئے موذوں ہے۔

تازہ ترین