ریاستوں کے پاس کورونا کے2.18کروڑ سے زیادہ ٹیکے دستیاب:وزارت صحت

تاریخ    18 جون 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی//صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعرات کے روز کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ابھی بھی کووڈ-19 کے ٹیکے کے 21828483 ڈوز دستیاب ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے تین دنوں میں کم از کم 5671350 اور ڈوز مل جائیں گے ۔ کل صبح کے اعداد و شمار کے مطابق مرکز ابھی تک تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کورونا کے 272831900 ڈوز مہیا کروا چکا ہے ۔ وزارت نے کہا،‘قومی ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ٹیکے مہیا کرواکر ان کی مدد کر رہی ہے ۔ حکومت اس کے علاوہ تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکوں کی براہ راست خرید کی سہولت دے رہی ہے ۔ ٹیکہ کاری، ٹیسٹ، ٹریک، علاج اور کووڈ مناسب برتاؤ کے ساتھ ساتھ وبا کی روک تھام اور انتظام کے لیے حکومت کی وسیع پالیسی کا ایک اٹوٹ حصہ ہے ’۔ 
 

تازہ ترین