ملک بھر میں یکساں آلودگی کنٹرول سرٹیفکیٹ کا نفاذ ہوگا

تاریخ    18 جون 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی/یو این آئی// حکومت نے گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے کے لئے آلودگی کنٹرول سرٹیفکیٹ (پی یو سی) میں یکسانیت لانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور تین ماہ بعد، پی یو سی کا ایک ہی خاکہ پورے ملک میں نافذ کردیا جائے گا۔وزارت روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز نے 14 جون کو پی یو سی کے اس یکساں خاکہ کے لئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور اس کا مقصد ملک بھر میں آلودگی کنٹرول کے یکساں سرٹیفکیٹ کو متعارف کروانا ہے اور پی یو سی کے ڈیٹا بیس کو قومی رجسٹر سے جوڑنا ہے ۔وزارت نے بتایا کہ پہلی بار مسترد پرچی کا تصور پیش کیا جارہا ہے جس میں متعلقہ اخراج کے معیارسے زیادہ آلودگی والی گاڑی کے مالک کو مسترد کیے جانے کی پرچی دی جائے گی، لیکن اس میں موبائل نمبر، نام، پتہ، انجن اور گاڑی کے مالک کا چیسیس نمبر خفیہ ہوگا۔

تازہ ترین