سری نگر میں الگ الگ مقامات پر دو نوجوانوں کی مبینہ خودکشی

تاریخ    17 جون 2021 (33 : 11 AM)   
(Representational image)

یو این آئی
سری نگر// گرمائی دارلحکومت سری نگر کے دو الگ الگ مقامات میں جمعرات کی صبح دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر خود کشی کرکے اپنا کام تمام کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ سری نگر کے بٹہ مالو اور نوگام علاقوں میں دو نوجوانوں نے اپنے اپنے گھروں پر ہی اپنے آپ کو پھانسی دے کر اپنا کام تمام کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں نوجوانوں کو اپنے اپنے گھر والوں نے نزدیکی ہسپتالوں تک پہنچایا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
 

تازہ ترین