سیاہ، سفید اور زرد کے بعد اب ’سبز فنگس‘ کا خطرہ

مدھیہ پردیش میں پہلے معاملہ کی تصدیق

تاریخ    17 جون 2021 (00 : 01 AM)   


 بھوپال// مدھیہ پردیش میں کورونا سے شفایاب ہونے والا ایک شخص ’گرین فنگس‘ سے متاثر پایا گیا ہے۔ بلیک (سیاہ) فنگس، وائٹ (سفئد) فنگس اور یلو (زرد) فنگس کے بعد یہ ممکنہ طور پر ملک میں سبز (گرین) فنگس کا پہلا معاملہ ہے۔ ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا نے گزشتہ مہینے فنگس کے رنگ کے حوالہ سے منتبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملہ میں گمراہ کن معلومات نہیں پھیلائی جانی چاہیے۔مدھیہ پردیش کے اندور شہر کے سری اربندو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سیمز) کے ڈیپارٹمنٹ آف چیسٹ ڈیزیز کے سربراہ ڈاکٹر روی دوشی نے کہا کہ ’’نئی بیماری ایک ایسپرگلوسس انفیکشن ہے اور اس فنگس کے حوالہ سے مزید تحقیق کیے جانے کی ضرورت ہے۔ ایسپرگلوسس کوئی عام انفیکشن نہیں ہے کیونکہ یہ پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے۔خیال رہے کہ کووڈ سے دو مہینے تک بیمار رہنے والے ایک 34 سالہ مریض کی ناک سے خون آنے اور بخار کی شکایت ہوئی۔ پہلے شک ظاہر کیا گیا کہ مریض بلیک فنگس سے متاثر ہے تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ وہ مریض گرین فنگس کا شکار ہوا ہے ۔ڈاکٹر روی دوشی نے کہا کہ ’’یہ گرین فنگس کا ملک میں رپورٹ ہونے والا ممکنہ طور پر پہلا معاملہ ہے۔
 

تازہ ترین