فرنٹ لائن کارکنوں کیلئے کریش کورس

وزیر اعظم مودی کل پروگرام کا افتتاح کریں گے

تاریخ    17 جون 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کووڈ۔19 فرنٹ لائن کارکنوں کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ کریش کورس پروگرام شروع کریں گے ۔ اس کے ساتھ ہی یہ کورس 26 ریاستوں میں پھیلے 111 تربیتی مراکز میں شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کا خطاب کریش کورس کے آغاز کے بعد ہوگا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر اسکڈ ڈیولپمنٹ وکامرس بھی موجود رہیں گے ۔ اس پروگرام کا مقصد پورے ملک میں ایک لاکھ سے زیادہ کووڈ یودواریئرس کو مہارت سے آراستہ کرنا اور انہیں کچھ سکھانا ہے ۔ کووڈ واریئرس کو ہوم کیئر سپورٹ ، بیسک کیئر سپورٹ ، ایڈوانس کیئر سپورٹ ، ایمرجنسی کیئر سپورٹ ، نمونہ جمع کرنے میں معاونت اور میڈیکل آلات سپورٹ جیسے چھ کاموں میں مخصوص کرداروں پر تربیت دی جائے گی۔ اس پروگرام کو276 کروڑ روپے کے مالی فنڈ کے ساتھ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 3.0 کے مرکزی جزو کے تحت ایک خصوصی پروگرام کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہنر مند نان میڈیکل ہیلتھ کیئر ورکرتیار کرے گا۔یہ پروگرام پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 3.0 کے تحت مرکزی عنصر کے طور پر خصوصی پروگرا م کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ اس کے مجموعی مالی منصوبہ جاتی اخراجات 276 کروڑ روپئے کے بقدر ہیں۔
 

تازہ ترین