ڈبلیو ٹی سی فائنل میں بغیر تھوک لگائے بھی گیند سوئنگ کرے گی : ایشانت شرما

تاریخ    16 جون 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
ممبئی //ہندوستان کے تیزگیندباز ایشانت شرما کا خیال ہے کہ انگلینڈ کے ساوتھمپٹن میں کھیلے جارہے عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی ) کے فائنل میں تھوک لگائے بغیر بھی گیندباز سوئنگ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں سے کسی گیندباز کو گیند کو سوئنگ کراتے رہنے کی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔ ایشانت نے آج ڈبلیو ٹی سی فائنل کے دوران گیند پر تھوک کے استعمال کی اہمیت کے سلسلے میں بتاتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اسٹاراسپورٹس کے پروگرام ‘کرکٹ کنیکٹیڈ’ پر کہا، ‘‘ اگر یہاں کی صورتحال میں گیند کو اچھی طرح سے سوئنگ کرانا جاری رکھا جائے تو گیندبازوں کے لئے ان مشکل حالات میں بھی وکٹیں حاصل کرنا آسان ہوگا۔ آپ کو الگ طرح سے تربیت لینے اور تبدیلی کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہندوستان میں آپ کو کچھ وقت بعد ریورس سوئنگ ملتی ہے لیکن انگلینڈ میں سوئنگ کی وجہ سے گیند کو لینتھ فل ہوجاتی ہے ۔ اس لئے آپ کو گیند کی لینتھ میں تال میل بیٹھانا ہوگا۔ یہ کرنا آسان نہیں ہے اور یہاں کا موسم ٹھنڈا ہوتا ہے ، اس لئے موسم کے مطابق خود کو ڈھالنے میں وقت لگتا ہے ۔ ’’ تیزگیندباز نے مزید کہا کہ کوارنٹین سے بھی کافی فرق پڑتا ہے کیونکہ آپ میدان پر نہیں جاسکتے ۔ آئی پی ایل کے بعد ہمیں میدان میں جاکر ٹریننگ کی اجازت نہیں تھی۔
 

تازہ ترین