اسٹار ہندوستانی وکٹ کیپر رشبھ پنت شارٹ ویڈیو ایپ ‘ موج ’ سے جڑے

تاریخ    15 جون 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
ممبئی// نوجوان اسٹار وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت ہندوستان کے اہم شارٹ ویڈیو ایپ ‘موج ’ سے جڑنے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بن گئے ہیں، اس کے بعد کرکٹ کے مداح اب ‘موج ’ ایپ پر پنت سے جڑنے کے لئے تیار ہیں۔ رشبھ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور موج پر اسپورٹس کے کنٹینٹ کے اضافہ نے اس ایپ کو پنت کے لئے اپنے مداحوں سے جڑنے کا مثالی پلیٹ فارم بنا دیا ہے ۔ پنت نے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے موج ایپ پر اپنی موجودگی کا اعلان کیا۔پنت نے موج سے جڑنے کے بعد کہا کہ مجھے نئے لوگوں سے جڑنا اور جدید ٹرینڈ اور پاپ ثقافت کے ساتھ رہنا پسند ہے ۔ یہ چیز مجھے اس ایپ پر لے کر آئی ہے ۔ یہ پلیٹ فارم مجھے موج مستی کی دنیا میں لے کر جائے گا۔ میں کچھ ایکسکلیوسیو کنٹینٹ بنانے اور اپنی نجی زندگی کی ایک جھلک دینے کے لئے پرجوش ہوں ۔ بطور کرکٹر میں اپنے مداحوں کے لئے یہ سب کچھ کروں گا ۔ میرے مداح کو موج پر میرا ایک انوکھا اور دلچسپ پہلو دیکھنے کو ملے گا جس میں بہت سی کبھی شیئر نہ کی جانے والی کہانیاں بھی سامنے آئیں گی۔ 
 

تازہ ترین