رام جنم بھومی گھوٹالہ

حکومت عدالت سے تحقیقات کرائے :کانگریس

تاریخ    15 جون 2021 (00 : 01 AM)   


 نئی دہلی //یواین آئی// کانگریس نے کہا ہے کہ اجودھیا میں رام مندر تعمیر کے لئے ملے چندے کی رقم میں بھاری گھپلہ ہواہے اوروزیراعظم نریندرمودی عوام کے عقیدہ کے ساتھ ہوئے اس دھوکہ دہی کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کرائیں۔کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس معاملے میں جو حقائق سامنے آئے ہیں ان سے واضح ہے کہ چندے کی رقم میں زبردست گھپلہ ہوا ہے اور مندرکی تعمیر کے لئے ملے چندے سے کم قیمت کی زمین کو بھاری قیمت پر خریدا گیا ہے ۔ ان کا الزام ہے اس گھپلے میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے کئی لیڈرشامل ہیں جوپارٹی کے بڑے لیڈران کے بہت قریبی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے جمع رقم میں کتنا زبردست گھپلہ ہوا ہے۔
 

تازہ ترین