تازہ ترین

دنیا میں ایک دن میں چار لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر

تاریخ    11 جون 2021 (50 : 03 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاو¿ جاری ہے اور گزشتہ ایک دن میں دنیا بھر میں چار لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس جان لیوا وبا سے دنیا بھر میں اب تک 37.69 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار لاکھ 44 ہزار 744 نئے کیسز کی رپورٹ کے باعث دنیا میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 47 لاکھ 71 ہزار 133 ہوگئی ہے، جبکہ اس جان لیواوباکی وجہ سے 37 لاکھ 69 ہزار 494 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ دھیمی پڑگئی ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 28 ہزار 412 ہوگئی ہے اور اس مہلک ترین وبا کی وجہ سے 598744 لاکھ سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں۔