تازہ ترین

شمالی ضلع بارہمولہ کی شیخ کالونی میں آتشزدگی، قریب 15 مکان خاکستر

تاریخ    11 جون 2021 (17 : 12 PM)   
(Representational image)

یو این آئی
سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نور باغ علاقے میں گذشتہ شب کے دوران آگ کی ایک خوف ناک واردات میں قریب ڈیرھ درجن رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے نور باغ علاقے کی شیخ کالونی میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں پوری کالونی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے قریب ایک درجن فائر ٹنڈرس کو کام پر لگا دیا گیا لیکن وہ کم سے کم پندرہ مکانوں کو خاکستر ہونے سے نہیں بچا سکے۔