تازہ ترین

رام بن میں بھاری تودہ گر آنے کے بعد سرینگر۔جموں شاہراہ پر ٹریفک معطل

تاریخ    11 جون 2021 (49 : 11 AM)   
(Representational pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//حکام نے بتایا کہ سرینگر۔جموں شاہراہ پر رام بن ضلع میں جمعہ کے روز ایک بھاری تودہ گر آیا جس کے نتیجے میں شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ بھاری تودہ سیری علاقے میں گر آیا جس کے بعد گاڑیوں کی نقل و حمل ممکن نہیں رہی۔
ایس ایس پی رام بن پی ڈی نتیہ نے جی این ایس کو بتایا کہ شاہراہ کی بحالی کا کام سرعت سے جاری ہے۔