تازہ ترین

کلچرل اَکیڈیمی جموں کے زیر اہتمام فنکاروں کیلئے ٹیکہ کاری مہم

کے ایل سہگل ہال میں 200 نوجوان فنکاروں نے کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے

تاریخ    11 جون 2021 (00 : 01 AM)   


جموں//حکومت کی طرف سے شروع کی جانے والی ٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طور پر اَکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز نے اَکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز جموں میں ملازمین ، نوجوان فنکاروں ، ادباء اور دیگر وابستہ کارکنوں کے لئے ایک ٹیکہ کاری مہم کے کیمپ کا اِنعقاد کیا۔کلچر اکیڈیمی جموں کے  کے ایل سہگل ہا ل میں آج 18 برس عمر سے 44 برس کی عمر تک کے گروپ میں آنے والے 200نوجوان فنکاروں اور دوسرے فرنٹ لائن ورکروں کو کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ۔ حفاظتی ٹیکہ کاری مہم کلچرل اکیڈیمی کے سیکرٹری راہل پانڈے کی ہدایت پر چلائی جارہی ہے۔جموں ضلع اور دنسال میں کام کرنے والے فنکاروں کو بھی ٹیکے لگائے گئے۔بیداری کیمپ اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کے لئے کام کرنے والے فنکاروں اور دیگر اَفراد کو مہم کے دوران ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔وہ لوگ جو اِنسداد کووِڈ۔19 ویکسین کے ساتھ ٹیکے لیتے ہیں جن میں مصنفین ، ایڈیٹر وں اور بہت دوسرے لوگ شامل ہیں جو اکیڈیمی کے ساتھ براہِ راست یا بلا واسطہ کام کرتے ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اَروند ر سنگھ اَمن نے فنکاروں کو کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فنکار کو حکومت   کی طرف سے ویکسی نیشن کے لئے ترجیحی گروپ میں شامل کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ فیملی بہبود ، ایم سی ایچ اینڈ امیونائزیشن اور محکمہ صحت کے تعاون سے کلچر ل اکیڈیمی نے تمام فنکاروں کو کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کو یقینی بنایا ہے ۔اِس سلسلے میں ویکسی نیشن ٹیمیں جموں کے ڈپٹی سی ایم او کے ذریعے تعینا ت ہیں۔کلچر ل اکیڈیمی کے ساتھ کام کرنے والے تمام فنکاروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ویکسی نیشن کے لئے آگے آکر کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائیں اور ان کی حفاظت اور ان کے اہل خانہ کے لئے یہ ضروری ہے ۔ملازمین اور اس سے وابستہ فنکاروں نے اس طرح کی حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے اِنعقاد پر کلچر ل اکیڈیمی اور صحت کا شکریہ اَدا کیا۔بعد میں ڈاکٹر اَروند سنگھ اَمن نے اِنتظامیہ، صحت اور خاندانی بہبود محکموں کا شکریہ اَدا کیا کہ اُنہوں نے ٹیکہ کاری مہم کے لئے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی ایک قابل ٹیم کو تعینات کیا ہے۔

تازہ ترین